ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’کورونا کی وجہ سے رواں سال حج منسوخ ہو سکتا ہے!‘حج کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ آئندہ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا

’کورونا کی وجہ سے رواں سال حج منسوخ ہو سکتا ہے!‘حج کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ آئندہ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا

Thu, 02 Apr 2020 13:17:26    S.O. News Service

ریاض،یکم اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو کہا ہے کہ وہ حج کرنے کے پلان کو اس وقت تک روک دیں جب تک کے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہو جاتی۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ صالح بن طاہر بنتن نے سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ”ہم نے دنیا سے کہا ہے کہ حج کرنے کی تیاری میں جلد بازی نہ کرے“۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کیلئے حاجیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سعودی عوام کی صحت اولین ترجیحات ہیں۔

مسلمانوں کا سب سے بڑا سالانہ اجتماع اس سال جولائی کے آخر میں ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا اور سعودی عرب کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث اب یہ حتمی طور پر کہنا مشکل ہو گیا ہے کہ کیا اس سال حج کا اہتمام کرنا ممکن ہو گا یا نہیں۔ حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے پہلے ہی عمرہ کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سعودی عرب نے مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس شہر مکہ اور مدینہ کو بھی لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور کسی کو ان شہروں میں داخل ہونے اور یہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 1563 کیسس سامنے آچکے ہیں اور 10؍افراد اس وائرس کے باعث ہالک ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افاد کی تعداد ساڑے آٹھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے بیالیس ہزار سے زائد اموات واقع ہوچکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹر انٹونیو گوٹیرس نے اس وبائی مرض کو دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کا بدترین انسانی بحران قرار دیا ہے۔ اس وقت دنیا میں کورانا وائرس سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد تقریبا دو لاکھ امریکا میں ہے۔ 


Share: